چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:16 صبح

جہلم:یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد، مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) اظہر کیانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جہلم(ادریس چودھری)یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی افسران، اساتذہ، طلبہ اور کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نمائشی میچ سائپرس کلب اور فرینڈز کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جنرل (ر) اظہر کیانی نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کے مقابلے شائقین کے لیے بے حد دلچسپی کا باعث ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے قومی کھیل کے مقابلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ جنرل (ر) اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں دو بڑے تنازعات ہیں جن میں ایک کشمیر اور دوسرا فلسطین کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت بہت سے ممالک کی پارلیمنٹس میں پاکستانی مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نہ صرف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جیسے کھلاڑی میدان میں کامیابی کے لیے ڈٹے رہتے ہیں ویسے ہی پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ کھیل کے اختتام پر مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و شیلڈز تقسیم کیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا