پنڈدادنخان ڈکیتوں کے نرغے میں ایک ہفتہ میں چوری ڈکیتی کی کئی وارداتیں،ڈھوک وینس کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر قصابوں کو لوٹ لیا،فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں پولیس کی رائفل نہ چل سکی ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے فرار،آدووال کے قریب مسافر بس لٹ لی گئی آئے روز بڑھتی وارداتوں کے باعث لاکھوں روپے نقدی و قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس عوام عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس کا عوامی مطالبہ
پنڈدادنخان(محسن باگڑی،عدنان یونس)
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں جرائم پیشہ عناصر پولیس کے لیے بڑا چیلج بن گئے ایک ہفتہ کے اندر چوری ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی موبائل و قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے ڈھوک وینس کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات میں پنڈدادنخان کے رہائشی قصاب مویشی منڈی مال خریدنے جارہے تھے جنکو مسلح نامعلوم ڈکیتوں نے لوٹ لیا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا پولیس کے پاس ناکارہ اور پرانا اسلحہ ہونے کے باعث راوند پھنس گیا جسکی وجہ سے ڈکیت دیدہ دلیری سے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات آدووال کے قریب ہوئی جس میں نامعلوم ڈکیتوں نے مسافر بس کو لوٹ لیااور موقع سے فرار ہوگئے تحصیل پنڈدادنخان میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے ہیں آئے روز کی وارداتوں کی روک تھام کے لیےپولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے شہریوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے جرائم کی روک تھام کے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کا جان و مال محفوظ رہ سکے
