جہلم (نعیم احمد بھٹی) منشیات کا دھندہ عروج پر شہر کے اکثر علاقوں میں سکول اور کالج جانے والی نوجوان نسل بھی منشیات کا عادی ہونے لگی آئس نشہ سب سے زیادہ بڑھ گیا جبکہ ہیروئین چرس گردہ شیشہ اور شراب کی لت میں بھی نوجوان نسل مبتلا ہونے لگی اس وقت محلہ اسلام پورہ منشیات فروشی کا گڑھ بن چکا جہاں پر دن رات فلائٹس لینڈ کرتی رہتی ہیں جہلم پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر بھر میں منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن کلین اپ ہونا چاہئے تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر علاقوں میں منشیات کا دھندہ عروج پر سکول اور کالج جانے والے طلباء بھی نشہ کی لت میں پڑنے لگے نوجوان نسل میں شیشہ اور آئس کا نشہ کرنے والوں کی تعداد بڑھنے لگی کئی علاقوں میں منشیات فروش اپنا دھندہ دیدہ دلیری سے کر رہے ہیں شیشہ آئس گردہ چرس اور شراب فروخت کرنے والوں کا دھندہ عروج پر ذرائع کے مطابق منشیات فروشی کرنے والوں نے ماہانہ منتھلیاں بھی افسران تک پہچانے کا بندوبست کر رکھا ہے اس وقت منشیات کا گڑھ محلہ اسلام پورہ ہے جہاں پر دن رات فلائٹس اترتی رہتی ہیں اور اپنا فیول لے کر رفو چکر ہوجاتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کا استعمال کرنے والے پولیس کی گرفت میں ہیں اس وقت منشیات فروشی میں نوجوان نسل سب سے زیادہ تباہ ہو رہی ہے اور ملک کے معماروں کو نشہ کی لت میں لگایا جا رہا ہے اگر پولیس ان کو پکڑنا چاہے تو ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں کیونکہ پنجاب پولیس تو مجرم کو زمین کے اندر سے بھی نکال لاتی ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق سندھو سے مطالبہ کیا ہے ضلع بھر میں منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے تاکہ نوجوان نسل اس نشہ کی لت سے بچ کر اپنا مستقبل روشن رکھ سکے
