جہلم (رپورٹ:نعیم احمد بھٹی) پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی اور پلاسٹک لفافوں کا آزادانہ استعمال،کیا یہ کھلا تضاد نہیں انتظامیہ کہاں ہے ؟ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے احکامات اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر انگلیاں اٹھنے لگیں،پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنے والے چھوٹے بڑے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں جبکہ پلاسٹک کے لفافوں میں ملفوف اشیاء کی فروخت کی کھلی چھوٹ دیدی گئی تحفظِ ماحولیات ایجنسی کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنے والے دکانداروں کیخلاف آئے روز کارروائیاں کی جارہی ہیں لیکن پلاسٹک کے سنگل یوز لفافوں میں ہر دکان پر موجود چپس، پاپڑ ،بچوں کے کھانے کی مختلف اشیاء اور مصالحہ جات سمیت دیگر مصنوعات کی آزادانہ فروخت جاری ہے عوامی حلقوں اور تاجر برادری خاص کر چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر پلاسٹک کے سنگل یوز بیگز پر پابندی ہی لگانا مقصود ہے تو پھر اس پابندی کا ہر قسم کے سنگل یوز پلاسٹک شاپنگ بیگز اور لفافوں سمیت پلاسٹک کی دیگر تمام اشیاء پر بلا تفریق اطلاق یقینی بنانا جائے
