چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:29 صبح

دینہ// رانا محمد عاصم//ٹلہ جوگیاں کے دامن سے لاکھوں سال پرانا ہاتھی کا جبڑا دریافت

دینہ// رانا محمد عاصم//ٹلہ جوگیاں کے دامن سے لاکھوں سال پرانا ہاتھی کا جبڑا دریافت،ٹلہ جوگیاں ضلع جہلم سے 3.2 ملین سال پرانا انینکس نسل کا جبڑا دریافت ہوا ہے یہ نسل اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہے یہ اپر سوالک میں ملتی ہے اس سے پہلے 23 مارچ 2003 کو تتروٹ ضلع جہلم سے اسی نسل کے ہاتھی کا دکھانے والا دانت جس کو ٹسک کہتے ہیں وہ ملا تھا جو اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے ابوبکر فوسلز ڈسپلے سنٹر میں موجود ہے اس دانت کی لمبائی دس فٹ تھی اور یہ جنوبی ایشیا میں ملنے والا سب سے بڑا ہاتھی دانت ہے ہمارے نمائندے کو چوہدری عابد حسین دھمیال جو کہ 1998 سے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ بطور گائیڈ کام کرتے رہے ہیں جنہیں اب ان چیزوں کا وسیع تجربی ہے انہوں نے بتایا کہ یہاں کی زمین لاکھوں سال پہلے بڑی سر سبز تھی یہاں پر دریائی گھوڑا۔ گینڈا ۔بائی سن اور قریب ہی مڈل سوالک میں زرافہ بھی موجود تھا اس کے علاؤہ اور بہت سارے جانور جن میں ڈیر ماؤس۔ ہرن ۔بھیڑ ۔بکری۔ گھوڑے ۔ گوشت خور جانور۔ شیر۔ مگرمچھ۔ کچھوے فریش واٹر میں ملنے والی مچھلی کے فوسلز بھی موجود تھے ان جانوروں کی موجودگی یہ واضح طور پر بتاتی ہے یہاں لاکھوں سال قبل جھیل موجود تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں