جہلم (نعیم احمد بھٹی) تحریک انصاف کے 8 فروری کو احتجاج کے سلسلے میں پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ضلع بھر سے 20 کارکنان گرفتار جبکہ کئی روپوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 8 فروری کو احتجاج کے سلسلے میں جہلم پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ذرائع کے مطابق اب تک 20 کے قریب کارکن گرفتار ہوچکے جبکہ کئی رہنما اور کارکن زیر زمین چلے گئے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں سے 15 کارکن اور شہر کے علاقوں سے اب تک 5 کے قریب کارکن پولیس کے ہتھے چڑھ سکے دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کو ڈرا نہیں سکتی اور نہ ہی جھکا سکتی ہے ہم خان کے سپاہی ہیں اور 8 فروری کو صوابی جلسہ میں ضرور شرکت کریں گے
