جہلم (نعیم احمد بھٹی) جھوٹی درخواستیں دینے والے ہو جائیں تیار جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا آئی جی پنجاب تفصیلات کے مطابق اب جھوٹی درخواستیں دے کر عام آدمی کی زندگی اجیرن بنانے والے ٹاوٹ ہو جائیں تیار اب عادی درخواست بازوں کا ریکارڈ دیکھ کر بروقت کارروائی ہوگی مقدمہ بھی درج ہوگا۔پنجاب میں اینٹی ریپ ایکٹ کا پہلا مقدمہ مظفرگڑھ میں خاتون کے خلاف درج کرلیا گیا، خاتون نے تھانہ سول لائن میں دو افراد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا پھر عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروایا بعد ازاں بیان دیا کہ اس نے مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا تھا جس پر اب خاتون کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یعنی اب ان خواتین اور مردوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جو عادی مقدمہ باز ہیں یا پیسوں کی لالچ میں بیگناہ افراد کو پھنسا کر پہلے مقدمات درج کرواتی ہیں اور پھر صلح کرتی ہیں
