
جہلم(رانا محمد عاصم )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تحصیل آفس کا اچانک دورہ عملہ کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے صبح سویرے تحصیل آفس جہلم کا دورہ کیا جہاں تحصیلدار نائب تحصیلدار سمیت دفتر کا تمام عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران سے فوری جواب طلب کر لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت نہ دینے والے افسروں کو ضلع میں ہرگز برداشت نہیں کریں گے سرکاری اوقات کار کی پابندی ہر صورت میں لازمی ہے غیر حاضری یا دیر سے آنے کی عادت بنانے والے افسروں کو افسروں کا محاسبہ کیا جائے گا