
جہلم(رانا محمد عاصم ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا خدشہ ہے اس لیے تمام محکمہ جات ڈینگی کے پھیلاؤ اور افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت نے ڈینگی لاروا کی تلاش اور اس کی خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ شہریوں کو موذی امراض سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کو قبل از وقت تمام اقدامات کرنے چاہیے بیماری شروع ہونے کی صورت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے قبل از وقت اقدامات سے ایسی بیماریوں کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ضلع جہلم اور اس سے ملحقہ اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔