
جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث 07ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظفر اللہ، محمد بلال، محمد اعجاز ، ممتاز حسین ، طارق محمود ، آصف علی اور طارق جاوید کو گرفتار کر کے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 18 ہزار 23روپے،05 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے،ملزمان نے ڈولی دانہ پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔