دینہ(رضوان سیٹھی) نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد چارج سنبھالنے کے بعد دینہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ اور صورتحال کا جائزہ لیا ، میونسپل کمیٹی پارک ، ریڑھی بازار ، فلٹریشن پلانٹ ، صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا اور بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین ، ایم او آئی سہیل اشرف اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ، اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی پارک کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی اور جی ٹی روڈ پر قائم ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا ، ان کی مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ریٹ لسٹوں کو بھی چیک کیا اور کہا کہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ، منگلا روڈ پر قائم فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی ہدایت کی ، محلہ شیخاں دینہ میں واقع گندگی کے ڈھیر کی جگہ کا بھی وزٹ کیا اور عوام کی سہولت کے لیے اس صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی شہر کے مختلف مقامات کے دورے سے شہر کی بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔
