چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 5, 2025 8:10 شام

دینہ:پولیس اسٹیشن دینہ کی حدود میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موضع چک مہیوں کے رہائشی نوجوان نبیل محبوب کی ٹانگیں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں پولیس نے 4 روز گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کی۔ نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں ہسپتال میں داخل

دینہ(نثار احمد مغل) پولیس اسٹیشن دینہ کی حدودمیں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موضع چک مہیوں کے رہائشی نبیل محبوب کی ٹانگیں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں مگر پولیس نے 4 روز گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کی ۔تفصیلات کے مطابق نواس ولد محبوب احمد سکنہ چک میو ں تحصیل دینہ نے مورخہ 29_11_2025 کو ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا حقیقی بھائی نبیل محبوب ولد محبوب احمد سکنا ئے چک مہیوں جو کہ موٹر سائیکل پر گگڑ کلاں سے دینہ آرہا تھا جب وہ طمعہ عجائب کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹیوٹا کرولا کار نمبر 1411۔ LEHجس کو عارف ولد نامعلوم ڈرائیونگ کر رہا تھا جس کے ساتھ محمد اخلاق اور ماسٹر منظور احمد ساکنائے ڈھوک پڈھال سوار تھے ،عارف نے تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے رانگ سائیڈ سے ا کر میرے بھائی کو ٹکر مار دی جس سے اس کی دونوں ٹانگیں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں ریسکیو1122نے نے فوری طور پر میرے بھائی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا جنہوں نے فوری طور پر میرے بھائی کو راولپنڈی ریفر کر دیا میں نے تین روز قبل ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ میں تحریری درخواست دی مگر تین روز گزرنے کے باوجود نہ تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا نہ Fir درج کی۔ نثار احمد مغل صدر تحصیل پریس کونسل دینہ نے ایس ایچ او دینہ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہ ہے البتہ تفتیشی آفیسر شکیل احمد اے ایس ائی سے رابطہ کر کے آپ سے رابطہ کرتا ہوں عوامی سماجی حلقوں نے ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم//بھٹی فیڈریشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ابن عباس اسلامک سنٹر جہلم میں منعقد ہوا۔نوعمر طلبا اور نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بھٹی فیڈریشن جہلم بھٹی فیڈریشن بنانے کا مین مقصد عوامی مسائل کا حل، کسی غریب کی مالی امداد اور بھٹی برادری کے مسائل کےلیے بھی کوشاں رہیں گے

تازہ ترین خبریں

جہلم//بھٹی فیڈریشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ابن عباس اسلامک سنٹر جہلم میں منعقد ہوا۔نوعمر طلبا اور نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بھٹی فیڈریشن جہلم بھٹی فیڈریشن بنانے کا مین مقصد عوامی مسائل کا حل، کسی غریب کی مالی امداد اور بھٹی برادری کے مسائل کےلیے بھی کوشاں رہیں گے