8دسمبر بروز سوموار نماز استسقا ء بر لب دریا جوبلی گھاٹ جہلم میں 10 بجے صبح ادا کی جائے گی۔حالیہ موسمی صورت حال میں نماز استسقا ء کی ادائیگی سنت نبوی کے عین مطابق عمل ہے۔ حافظ عبدالحمیدعامر

جہلم(محمد زاہد خورشید)حالیہ موسمی صورت حال میں نماز استسقا ء کی ادائیگی سنت نبوی کے عین مطابق عمل ہے، ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالحمید عامر مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم نے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انسانوں کو جن بھی مصائب اور ابتلاوں کا سامنا ہے، وہ لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی کا نتیجہ ہے، ملک کی موجودہ صورت حال میں جہاں انسان اور بہت سی مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں بارش نا ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے سبب کئی ایک بیماریاں جنم لے رہی ہے، عذاب الٰہی کی یہ واضح صورتیں ہیں،ایسے حالات میں اشد ضروری امر ہے کہ ہم من حیث القوم بارگاہِ الٰہی میں توبہ و استغفار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مشاورت سے طے پایا ہے کہ 8دسمبربروز سوموار کو نماز استسقا ء بر لب دریا جوبلی گھاٹ میدان میں 10 بجے صبح ادا کی جائے گی، مختلف ذرائع ابلاغ کا استعمال کرکے شہر میں اس حوالے سے آگہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔



















