
جہلم// ادریس چودھری//جہلم کی معروف صحافتی اور مذہبی شخصیت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے 5فروری کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان دو قالب ایک جان ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتیِ کےلیے 5 فروری کو ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا: کہ بقول بانیِ پاکستان "کشمیر پاکستان کی شہ رگ” ہے۔ لہذا جب تک کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد نہیں ہو جاتا، تب تک ہم بھارت کے خلاف برسرِ پیکار رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نسلِ نو کو پاکستان اور کشمیری تعلقات کے حوالے سے دوست اور دشمن کی پہچان کروانا از حد ضروری ہے۔ اس لیے "5فروری کی یہ شام کشمیریوں کے نام”۔آخر میں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور تمام طلبا و شرکاء نے کشمیر، فلسطین اور امت مسلمہ کےلیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر مدیر المرکز حافظ ساجد مدنی، مدرس المرکز قاری اسامہ اشرفی اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔