چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 17, 2026 8:41 شام

نزلہ، زکام، کھانسی….ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ

نزلہ، زکام، کھانسی….ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ آجکل کے موسم میں یہ مسائل کافی عام ہیں.وجوہات:اسکی بڑی وجوہات میں موسمی اثرات یعنی سردی کی وجہ سے ناک اور گلے کی جھلی کا خشک ہو جانا، وائرل انفیکشن، آلودگی/سموگ اور الرجی ہیں. بلکہ الرجی بھی وائرس، آلودگی اور موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہی سر اٹھاتی ہے.علامات:خشک کھانسی، ناک بند رہنا، یا ناک بہنا، چھینکیں، ہلکا بخار، جسم میں درد، سستی، نقاہت اور بچوں کا مرجھا سا جانا شامل ہیںپیچیدگیاں:یہ خطرے کی علامات ہیں. اگر ان میں سے کوئی بھی علامت آپکے بچے میں ہو تو انٹرنیٹ پر علاج ڈھونڈنے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے فوراً ہسپتال یا قریبی سپیشلسٹ کے پاس لے کر جائیں. عین ممکن ہے کہ انفیکشن پھیپھڑوں میں پہنچ کر نمونیا کر چکا ہو جسے ٹھنڈ لگنا کہتے ہیں:1. سانس کی رفتار میں تیزی:اگر دو ماہ سے چھوٹا بچہ ایک منٹ میں 60 سے زیادہ سانس لے تو…اگر ایک سال سے چھوٹا بچہ ایک منٹ میں 50 سے زیادہ سانس لے تو…اگر 5 سال سے چھوٹا بچہ ایک منٹ میں 40 سے زیادہ سانس لے تو…اور اگر 5 سال سے بڑا بچہ ایک منٹ میں 30 سے زیادہ سانس لے تو…2. پسلیاں چلنا یا سانس لینے میں دقت. یعنی ہر سانس کے ساتھ پسلیوں کے نیچے یا انکے درمیان گڑھے سے پڑنا یا ہر سانس کے ساتھ نتھنوں کا پھولنا3. ہر سانس کے ساتھ کراہنے کی آواز یا سیٹی جیسی آواز کا آنا4. بچے کا بے سدھ ہو جانا5. ہاتھ پاؤں یا ہونٹ نیلے ہونا6. کھانا پینا چھوڑ دینا، خصوصاً ایک سال سے چھوٹے بچوں میں ان 6 میں سے کوئی بھی علامت ہو تو اسے ایمرجنسی سمجھیں اور جلد از جلد قریبی بچوں کے ڈاکٹر کو چیک کروائیں. تیز بخار اگر پیناڈول سے اتر جاتا ہے تو یہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں. اور نہ یہ اینٹی بائیوٹک شروع کرنے کا اشارہ ہے. وائرل انفیکشن میں بھی تیز بخار ہو سکتا ہے. احتیاط:بچوں کو نزلہ زکام والے بڑوں سے دور رکھیں اور فلو کی ویکسین 6 ماہ سے بڑے ہر بچے کو لگوائیں. پہلی بار لگوا رہے ہیں تو 1 ماہ کے وقفے سے دو ٹیکے اور اسکے بعد ہر سال اکتوبر میں ایک ٹیکہ.باقی بہت زیادہ لپیٹنے یا کھانے پینے کے پرہیز وغیرہ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا. سردی کے حساب سے اور کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق کپڑے پہنائیں. 6 ماہ سے چھوٹے بچوں کو ٹوپی اور موزے ضرور پہنائیں. بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں. موٹر سائیکل پر جانا ہو تو اضافی کپڑے یا کمبل استعمال کریں اور منزل پر پہنچ کر اتار دیں. اگر کسی بچے کو کسی کھانے پینے کی چیز سے پہلے سے الرجی ہے تو وہ نہ دیں.وجہ خواہ کچھ بھی ہو، اس نے اپنے وقت پر ہی ٹھیک ہونا ہے جو 3 دن سے لے کر 10 دن تک ہو سکتا ہے. البتہ اگر 5 دن میں بالکل فرق نہ پڑے تو اپنے سپیشلسٹ کو چیک کروا لیں… 6 ماہ سے چھوٹے بچوں کو سوائے سادہ پانی کی بھاپ کے کوئی دوا نہ دیں اور خطرے کی علامات پر نظر رکھیں.. 6 ماہ سے 1 سال تک کے بچوں کو T-day دیں… 2.5ml روزانہ ایک بار… 5 دن. اور Coferb drops دیں… 5 قطرے صبح شام… 5 دن. اور دن میں دو سے تین بار سادہ پانی کی بھاپ. بھاپ کیلئے سٹیمر استعمال کریں جو بازار سے مل جاتا ہے. (نیبولائزیشن کی ضرورت نہیں).. بخار کیلئے پیناڈول عمر کے مطابق.. ایک سال سے بڑے بچوں کو…. ایک گلاس نیم گرم پانی میں دو بڑے چمچ شہد ملا کر ہر گھنٹے بعد اس میں سے ایک چمچ پلائیں اگر ان کے باوجود 3 دن تک فرق نہ پڑے تو بچوں کے ڈاکٹر کو چیک کروائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

تازہ ترین خبریں