چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 2, 2026 8:56 شام

جہلم//ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ۔چھ سے سات کنسلٹنٹس موجود نہیں، مریض خوار

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار) زمینی حقائق کے مطابق کوئی ایسا دن نہیں جب اعلیٰ آفیسران ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کی سرپرائز وزٹ نا کریں ان میں ڈی سی جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم بعض اوقات مشیر صحت پنجاب بلکہ چیف منسٹر پنجاب کی سرپرائز وزٹ کرنے والی ٹیم میں وہ بھی سول ہسپتال کا دورہ کرتی رہتی ہیں اور متعلقہ انتظامیہ کی رہنمائی بھی کرتی ہیں لیکن جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا برننگ ایشو ہے اس کو تا حال حل نہیں کیا گیا یا یہ کہہ لیں کہ اس کو نظر انداز کیا جاتا ہے سمجھ اسے بالاتر ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر جہلم میں کم و بیش چھ سے سات کنسلٹنٹس موجود نہیں ہیں مثلا چند ماہ سے ای این ٹی سپیشلسٹ یہاں سے فارغ ہوئی ہے متبادل انتظام نہیں کیا گیا اگر کوئی گائنی کالوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر یہاں سے فارغ ہوئی ہے اس کا بھی انتظام نہیں کیا گیا ۔اگر کوئی چیسٹ سپیشلسٹ یہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد فارغ ہوا ہے تو اس کی جگہ تعیناتی نہیں ہوئی اس سے دیگر شعبوں پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔اور مذکورہ بالا جو کنسلٹنٹس ہیں اس حوالے سے جب کوئی مریض ہسپتال میں اتا ہے اور اس کو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ موجود نہیں یا سیٹ خالی ہے تو جو مریض پر گزرتی ہے وہ مریض ہی جانتا ہے عام آدمی کے بس کا روگ نہیں کہ وہ اس کا ادراک کر سکے لہذا حکومت پنجاب کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو شہریان دینہ نے اپیل کی ہے کہ عوام کے مفاد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کی ضرورت کو اولین ترین فرصت میں پورا کیا جائے ضلع جہلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے ہی ایک نامور شخصیت ریٹائرڈ جنرل اظہر کیانی جو اس وقت مشیر صحت ہیں ان کا بھی تعلق ضلع جہلم سے ہے ان سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی موجودہ صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کی عملی کوشش کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں