
جہلم (نثار احمد مغل)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا پولیس لائنز جہلم میں اردل روم کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق اردل روم میں کل 36 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے جن میں07 پولیس افسران نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی،ڈی پی او جہلم نے اردل روم میں پیش ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران کے موقف سنے اور بمطابق میرٹ احکامات جاری کئے،شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران و اہلکاران کو فرائض میں غفلت کرنے پر سروس ضبطگی، تنخواہ کٹوتی اور وارننگ کی سزائیں سنائیں،اردل روم میں پیش ہونے والے افسران و اہلکاران کو احسن طریقہ سے فرائض کو انجام دینے کی ہدایت، پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسر کی ضمانت ہے، نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔
