جہلم// ملک ندیم عباس// تھانہ پنڈدادنخان میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، ملزم علی حسن نے ڈیڑھ ماہ قبل مظہر حسین شہری کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے،پنڈدادنخان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھوڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش
