چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 11:34 صبح

سوہاوہ!بڑاگواہ اور گردونواح میں تھریشر مالکان کی من مانیاں عروج پر،فی گھنٹہ 7سے8ہزار وصولی جاریڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود تھریشر ریٹ کم نہ ہو سکے،انتظامیہ بھی خاموش،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے کسانوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

بڑاگواہ اور گردونواح میں تھریشر مالکان کی من مانیاں عروج پر،فی گھنٹہ 7سے8ہزار وصولی جاریڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود تھریشر ریٹ کم نہ ہو سکے،انتظامیہ بھی خاموش،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے کسانوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن):حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بڑاگواہ اور گردونواح کے علاقوں میں تھریشر مالکان نے ریٹس کم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ کسانوں کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود تھریشر مالکان اپنی من مانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، علاقے میں تھریشر ریٹس کا کوئی ایک معیار مقرر نہیں ہے۔ کچھ مالکان 6 ہزار روپے فی گھنٹہ وصول کر رہے ہیں تو بعض جگہوں پر کسانوں سے 7ہزار سے8 ہزار روپے فی گھنٹہ تک بٹورا جا رہا ہے۔ ڈیزل سستا ہونے کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے بجائے مشین مالکان اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے پہلے ہی گندم کی فصل کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے، اوپر سے تھریشر مالکان کی لوٹ مار نے ہماری کمر توڑ دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور سرکاری ریٹ لسٹ نافذ کرنی چاہیے۔انتظامیہ کی اس سنگین معاملے پر خاموشی نے کسانوں میں مایوسی پیدا کر دی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تھریشر مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں