چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 9, 2026 12:42 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم پولیس کی بڑی کاروائی۔ ممتاز مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم پولیس کی بڑی کاروائی مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا صبح تقریبا 10 بجکر کچھ منٹ پر ایک نامعلوم شخص نے غیر معمولی انداز اپناتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب پوزیشن سنبھالی اور اچانک اکیڈمی کے مرکزی دروازے اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک پولیس جوان نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، تاہم وہ زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ مقابلے کے بعد حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی کیونکہ اس کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس حملے کے پسِ پردہ محرکات اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ شہر میں اس واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی