چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 23, 2026 6:50 صبح

دینہ(رضوان سیٹھی) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس دینہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے دینہ پہنچ گئے،تحصیل انتظامیہ کو جلد سے جلد تجاوزات ختم کرنے اور مین بازار میں پختہ تھڑوں کو ختم اور نالوں کا لیول روڈ کے برابر کرنے کی ہدایت جاری کر دیں

دینہ(رضوان سیٹھی) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس دینہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے دینہ پہنچ گئے ، تحصیل انتظامیہ کو جلد سے جلد تجاوزات ختم کرنے اور مین بازار میں پختہ تھڑوں کو ختم اور نالوں کا لیول روڈ کے برابر کرنے کی ہدایت جاری کی ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے جاری تجاوزات کے خلاف مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور گرینڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس تحصیل دینہ کا دورہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد اور میونسپل کمیٹی نے ڈی سی جہلم کو تحصیل دینہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور جاری آپریشن پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے مین بازار دینہ کا دورہ کیا اور دورے کے دوران مین بازار میں پختہ تھڑوں کو ختم، نالوں کا لیول روڈ کے برابر کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ بازار کشادہ ہو جائے ، تجاوزات کے جائزے کے دوران ڈی سی جہلم نے برسوں پرانے تجاوزات ختم کرنے پر تحصیل انتظامیہ کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ تمام قسم کے تجاوزات کو جلد از جلد ہٹا کر شہر کو خوبصورت بنایا جائے اور شہریوں کے لیے بہترین ریلیف کو یقینی بنایا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

تازہ ترین خبریں