
جامعہ رحمانیہ کے زیر اہتمام 52ویں سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس 23 اکتوبر کو ہوگی
کانفرنس میں ملک بھر سے نامور شیوخ الحدیث، جید علماء و خطباء اور ثناء خواں حضرات شرکت کریں گے
کانفرنس کی سرپرستی استاذ الحفاظ فضیلۃ الشيخ قاری محمد صادق رحمانی فرما رہے ہیں
جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور ڈاکٹر فیض احمد بھٹی فرما رہے ہیں
نیوز لائن (رپورٹ: ڈاکٹر فیض احمد بھٹی) تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی معروف درسگاہ جامعہ تعلیم القرآن رحمانیہ (کنگن پور) کے زیر اہتمام 52ویں سالانہ "عظمتِ قرآن کانفرنس و تقریبِ صحیح بخاری” مورخہ 23 اکتوبر بروز جمعہ 2026 بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی۔ جس میں ملک بھر سے نامور شیوخ الحدیث، جید علماء، خطباء اور ثناء خوان حضرات شرکت کریں گے۔ سابقہ روایات کے مطابق فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں اسناد اور قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ شیوخ کرام اور مہمانان گرامی کو اعترافی شیلڈز پیش کی جائیں گی۔
یاد رہے اس کانفرنس کی سرپرستی استاذ الحفاظ والقراء الشيخ قاری محمد صادق رحمانی (مہتمم اعلیٰ جامعہ ھذا) جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد آف لاہور اور ڈاکٹر فیض احمد بھٹی آف جہلم فرما رہے ہیں۔ اور نگرانی ان کے بڑے صاحبزادے علامہ عبد الخالق رحمانی فرما رہے ہیں۔ صاحبزادہ حافظ خالد محمود رحمانی اور صاحبزادہ قاری عبدالرحمن سدیس اور دیگر برادران بڑے ہی اہتمام کے ساتھ ہر فورم کے ذریعے کانفرنس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر تمام دوست احباب اور فاضلین جامعہ کو خصوصی دعوت دی جا رہی ہے۔ دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کانفرنس کو ہمیشہ کی طرح کامیاب فرمائے اور حضرت القاری محمد صادق رحمانی، ان کے صاحبزادگان سمیت دیگر تمام رفقاء، معاونین و متعاونین اور جامعہ سے منسوبین احباب کی خدماتِ عالیہ قبول فرمائے اور انہیں دارین میں اجرِ عظیم عطا فرمائے، آمین۔




















