چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 12:20 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//اللہ کریم نے وطن عزیز کو کفر پر فتح نصیب فرمائی اس موقع پر قوم تمام اختلافات کو بھلاکر یکجان ہو کر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی،امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// اللہ کریم نے وطن عزیز کو کفر پر فتح نصیب فرمائی اس موقع پر قوم تمام اختلافات کو بھلاکر یکجان ہو کر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی یہی جذبہ درکار ہے کہ ہم اپنے وطن کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ حملہ آور اقوام کا ایک ہی مقصد تھا اور ہے کہ یہاں کے بے پناہ قدرتی وسائل کو حاصل کرنا اور ان حق والوں کو حق سے ہٹانا۔ہماری مسلح افواج کی چند گھنٹوں کی جوابی کاروائی نے پوری دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اللہ کی غیبی مدد بھی شامل حال ہے۔ اللہ کریم نے اس قوم کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم ان سے مقابلہ نہیں کر سکتی۔اور اللہ کے نزدیک پسندیدہ دین، دین اسلام ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پرخطاب انہوں نے کہا کہ دین اسلام جہاں امن کا درس دیتا ہے وہاں ظلم کو روکنے کا ارشاد بھی فرماتا ہے ہمیں ہر لحاظ سے تیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں آئندہ بھی اپنے دفاع کے لیے لڑنا پڑے گا اور اس کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو پورے کا پورا دین اسلام میں ڈھال لیں اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اللہ سے معافی مانگیں کیونکہ ہماری کمزوریوں کا واحد حل یہ ہے کہ ہم وہ راہ اختیار کریں جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے بتائی ہے۔ وطن کی تعمیر اور ترقی کے لیے اس کے ہر شعبے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں ہمارا ہر عمل صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اللہ کرنے سے انابت بھی نصیب ہوتی ہے پھر انابت کے ساتھ خلوص بھی نصیب ہوتا ہے۔ذکر اللہ دوا بھی ہے اور غذا بھی۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں تعلیمات محمد الرسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ سے مزین کریں۔بندگی اور اتباع رسالت ﷺ کو اپنا شعار بنا لیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت