چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 12:23 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//معاشرے میں ایک بات عام ہو گئی ہے کہ ہم دوسروں سے تعلق اس لیے رکھتے ہیں کہ وہ مجھے کیا دے گا اور اس سے مجھے کیا فائدہ ہو گا۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری//معاشرے میں ایک بات عام ہو گئی ہے کہ ہم دوسروں سے تعلق اس لیے رکھتے ہیں کہ وہ مجھے کیا دے گا اور اس سے مجھے کیا فائدہ ہو گا حالا نکہ بے لوث اور حقیقی تعلق یہ ہے کہ بندہ دینے والا ہو اور اس کی کو شش ہونی چا ہیے کہ اس کے پاس جو کچھ ہے وہ اپنے مسلمان بھا ئی کو دے کر خوش ہو ۔اللہ کریم نے مقربین بارگا ہ الہی انبیا ء کو وہ علوم عطا فرمائے ہیں جن کا ہم نہ کو ئی پیمانہ لگا سکتے ہیں اور نہ ہماری حیثیت ہے کہ اس کا اندازہ لگائیں آپ ﷺ سے باقی تمام انبیا ء کو علوم عطا فرمائے اس لیے یہ بات ذہن نشین ہو نی چا ہیے کہ یہ موضو عات ایسے ہیں کہ جن کو زیر بحث نہ لا یا جا ئے کیونکہ خدشہ ہے کہ ان عظیم ہستیوں کی بارگا ہ میں کہیں گستاخی نہ ہو جا ئے۔ان خیا لات کا اظہار شیخ امیر عبدا لقدیر اعوان مدظلہ العالیٰ نے جمعہ کے موقعے پر خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں مزیدفرمایا کہ آبرو اور عزت کیا ہے ؟آبرو تحفظ ہے، آبرو خالص اصول ہیں، زندگی میں آبرو تسکین ہے جو انسان زندگی بسر کرتے ہوئے اپنے نہاں خانہ دل میں محسوس کرتا ہےاور یہ تسکین حق کی راہ پر چلے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی معا شرے میں اور اپنی زندگیوں میں اگر ہم صحیح اور غلط کا بر ملا اظہا ر نہیں کریں گے تو یہ درست نہ ہو گا اس لیے کو شش کرنی ہے کہ اپنے آپ کو حرام مال سے بچا یا جا ئے اور جب بندہ مومن صراط مستقیم اختیا ر کرتا ہے تو اس کو حفا ظت الٰہی نصیب ہو جا تی ہے ۔اور یہ حفاظت بہت بڑی عطا ہے اللہ کی ۔آخر میں ملک کی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی