چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 1:04 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں ان کے عظائم یہ ہیں کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے اس کے لیے وہ ہمارے کھانوں میں حرام اشیاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں ان کے عظائم یہ ہیں کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے اس کے لیے وہ ہمارے کھانوں میں حرام اشیاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کومعاشرے میں بحیثیت مسلمان علماء داخل کرنا، جو اصل میں کفر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔اس طرح کے اور کئی ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور ہمارے ٹی وی کی سکرین پر بے حیائی اور برائی کو اتنا عام کر دیا گیا ہے کہ جن گھروں میں ویسے کوئی داخل نہیں ہو سکتا تھا وہاں تک بھی سکرین کی صورت میں ہمارے بچوں تک فحاشی اور عریانی پہنچائی جا رہی ہے۔جس وجہ سے ہم بحیثیت مجموعی حق سے دورہوتے جا رہے ہیں۔ہمارے اندر انانیت اس قدر آچکی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمارے خاندان بکھر رہے ہیں۔اس وقت معاشرے میں اس طوفانِ بدتمیزی کا مقابلہ قرآن و سنت پر اس کے پورے معانی و مفاہیم کو سمجھ کر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع کا انعقاد بھی اسی لیے ہے کہ یہاں شب و روز محنت مجاہدہ کرایا جاتا ہے اور ذکر قلبی کی محافل کا انعقاد ہو رہا ہے یہ اللہ اللہ کی تکرار بندہ مومن کے قلب پر لگے سیاہ دھبے دھو کر رکھ دے گی۔اور اس کی جلا سے بندہ نیکی کی راہ پر چلنے لگتا ہے اور برائی سے دورہونا شروع ہو جاتا ہے۔یہاں پر رزق حلال کے ساتھ ساتھ طیب رزق کا بھی اہتمام ہوتا ہے عمل صالح تب ہی ممکن ہے جب رزق حلال بھی ہو اور طیب بھی ہو۔ یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع میں وطن عزیزکے علاوہ بیرون ممالک سے بھی خواتین و حضرات شرکت کرر ہے ہیں،اپنی باطنی تربیت کے لیے شیخ کی خدمت میں آ رہے ہیں۔اس 40 روزہ روحانی تربیتی اجتماع کا اختتام 20 جولائی کو دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کے اختتامی بیان اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہو گا۔صدائے عام ہے کہ یہاں تشریف لائیں اور اپنے قلوب کو برکات نبوت ﷺ سے منور کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی