چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 6:41 صبح
تازہ ترین خبریں

جنگلات کی کمی دور کیجیے شجرکاری مہم کامیاب کریں

تحریر آصف محمود چوہدری… منگلا

جنگلات کی کمی دور کیجیے شجرکاری مہم کامیاب کریں

تحریر آصف محمود چوہدری

پودے انسان کے لیے انتہائی فائدے مند ہیں جو اس کی زندگی کو آسان بناتے ہیں اور اس کو مالی فائدہ بھی پہنچاتے ہیں انسان کو سانس لینے میں اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے پودے اکسیجن پیدا کرتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے نقصان پہنچانے والی کاربن ڈائی اکسائیڈ جذب کرتے ہیں بارش کا سبب بنتے ہیں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے معاونت کرتے ہیں زیر زمین پانی کو آسان بناتے ہیں جب کہ پھل دار درخت انسان کو پھل مہیا کرتے ہیں اور مالی معاونت بھی کرتے ہیں پودوں کے جتنے فائدے لکھے جائیں اتنے کم ہیں اور یہ بات بھی حقیقت ہے ہمارے ملک میں جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ جاری ہے جس کو روکنے کی سخت ضرورت ہے ہر حکومت جنگلات کا کٹاؤ روکنے کے لیے اقدامات کرتی ہے لیکن اس کے باوجود جنگلات کا خاتمہ کرنے والا مافیا متحرک رہتا ہے اپنے ذاتی فائدے کے لیے اجتماعی فائدے کو نظر انداز کیا جاتا ہے ہر سال حکومت شجرکاری مہم شروع کرواتی ہے مختلف ادارے اس مہم میں حصہ لیتے ہیں ان کی کوشش زبردست ہوتی ہے لیکن یہ بات قابل افسوس ہے کہ جتنے درخت لگائے جاتے ہیں ان کی حفاظت نہ ہونے کی وجہ سے بہت کم پودے درخت بنتے ہیں لاکھوں پودے ضائع ہو جاتے ہیں سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں شجرکاری مہم کی اگاہی مہم ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو بچوں کو شجرکاری مہم کی افادیت کا پتہ چل سکے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسان کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں جنگلات کی کمی کی وجہ سے بے شمار موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جس سے بڑے بڑے گلیشیئر پگھل رہے ہیں سرد موسم والے ممالک کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بے شمار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کی کمی ہے اگر ہم سب مل کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں ڈسٹرکٹ میر پور میں مختلف فلاحی تنظیموں نے شجرکاری مہم شروع کی ہے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اس میں حصہ لے رہے ہیں محترم کمشنر میرپور ڈویژن ڈپٹی کمشنر میر پور ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور دیگر تنظیموں کے عہدے دار اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اگر سکول کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات سے اس مہم میں حصہ لینے کے لیے بھرپور مہم چلائیں مختلف سیمینار کروائیں اور ان بچوں کو بتائیں کہ شجرکاری مہم کتنی ضروری ہے اس کو کامیاب بنانا کتنا ضروری ہے تو بہترین نتائج مل سکتے ہیں اور اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ پودے لگا کر ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی بہترین پرورش ہو سکے اور یہ پودے درخت بن کر ہمیں فائدہ ہی فائدہ پہنچائیں ادارہ تحفظ ماحولیات میرپور ڈویژن کی زیر نگرانی پہلے بھی شجرکاری مہم چلائی گئی تھی اور پودے لگائے گئے تھے سپیشل طور پر صاحب چک سے لے کر میرپور روڈ کے درمیان میں پودے لگائے گئے تھے جو اب درخت بن چکے ہیں اس ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محترم سردار ادریس سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے محکمے کو شجر کاری مہم کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے کہیں اور ان کی معاونت کریں تاکہ پورے ملک کی طرح ضلع میرپور میں بھی اور ڈویژن بھر میں شجر کاری کی کامیاب مہم مکمل ہو اور محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کرنے چاہیے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شجر کاری مہم کو کامیاب کروا کے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکے ایک شخص ایک پودا مہم چلائی جائے لوگوں کو راغب کیا جائے کہ ہر شخص ایک پودا لگائے ملک کو سرسبز بنائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت