چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 23, 2026 11:31 صبح

دینہ:گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈوڑی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں ریٹائر ھونے والے اساتذہ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام ۔ بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور اساتذہ کی تقریب میں شرکت

دینہ:گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈوڑی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں ریٹائر ھونے والے اساتذہ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام ۔ بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور اساتذہ کی تقریب میں شرکت

دینہ( ادریس چودھری ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈوڑی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں ریٹائر ھونے والے اساتذہ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام ۔ بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور اساتذہ کی تقریب میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈوڑی ضلع جہلم میں ریٹائرڈ ھونے والے اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ان اساتذہ میں سابق ہیڈ ماسٹر وحید رضا ، ای ایس ایس ٹی محمد عارف اور پی ایس ٹی محمد خالد شامل تھے۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مذکورہ سکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر محمد زبیر جنجوعہ نے سر انجام دئیے۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں ریٹائر ہونے

والے اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں دینہ کے ہیڈ ماسٹر چودھری غلام علی، گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ کے ایس ایس ٹی حافظ عامر علی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کے ای ایس ٹی وحید حیدر رضا ، امجد حسین ، مرزا محمد یعقوب ، چودھری پنوں خان،طلباء ، معززین علاقہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو تحائف پیش کیے گئے ۔ اختتام تقریب پر سکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر محمد زبیر جنجوعہ اور اساتذہ کی جانب سے شرکاء تقریب کے لیے پُرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا ۔ شرکاء نے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر سکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر محمد زبیر جنجوعہ اور اساتذہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

تازہ ترین خبریں