پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپوٹ کے مطابق ..
صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے وژن کے مطابق مورخہ20/11 نومبر حالات کا بغور جائزہ لیا دوران وزٹ میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکار عدیل بٹ اور ویسٹ منیجمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا مذکورہ تاریخ میں تین چیزوں پر اپنی توجہ مبذول کی ۔

- تجاوزات کے خاتمے کے لیے احکامات صادر کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ایسے دکاندار جو مسلسل قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے حالانکہ ان کو اس سے قبل وارننگ بھی دی گئی تھی مجبورا آفیسر مزکور نے متعدد دکانوں کو قانون کے مطابق سیل کر دیا صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت میڈم ڈور ٹو ڈور گئی صفائی جی حالت تسلی بخش نہ تھی ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو حسب توقع صفائی کرنے کا حکم دیا اہلکاران نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے حکم کے مطابق ہر جگہ صفائی کی جائے گی محترمہ کا اج دن فیلڈ میں انتہائی متحرک تھا اور اس حوالے سے علاقے کے سیاسی سماجی زعماء محترمہ کے متحرک ہونے پر ان کی تعریف کرتے ہیں



















