چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 8, 2026 8:55 شام

دینہ کے مشہور منشیات فروشوں اور سی سی ڈی کے مابین مبینہ پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ منشیات فروش تاج خان عرف تاجو پٹھان ہلاک مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئیے چھاپے جاری

جہلم (نعیم احمد بھٹی) منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کئی سالوں سے منشیات کا کاروبار کرنے والے اب سی سی ڈی پولیس کے ریڈار پر ذرائع کے مطابق دینہ کے مشہور منشیات فروشوں اور سی سی ڈی کے مابین مبینہ پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ منشیات فروش تاج خان عرف تاجو پٹھان ہلاک مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئیے چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کئی سالوں سے منشیات کا کاروبار کرنے والے اور نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر لانے والوں کے خلاف سی سی ڈی پولیس ان ایکشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش تاج خان عرف تاجو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش تاج خان عرف تاجو پٹھان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سی سی ڈی پولیس کا فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں