
دینہ(ادریس چودھری) دینہ کے قریب جی روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 2خواتین جاں بحق جبکہ 12سالہ بچہ شدید زخمی حادثے کا شکار ہو نے والی فیملی لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی ریسکیو 1122نیزخمیوں کافوری طور پر رول ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا -تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی روڈ چکوہاکیمقام لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیزرفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گئی جس سے چیخ وپکار مچ گئی کار میں سوار 65 سالہ خالدہ رشید زوجہ رشید ،33سالہ عاصمہ بی بی زوجہ راحیل رشید ،اور12سالہ بچہ راحیل شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو رول ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنوں خواتین عاصمہ بی بی اور خالدہ رشید ہسپتال میں دم توڑ گئیںء جبکہ حادثے کا شکار ہو نے والی کار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی



















