چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 30, 2026 10:02 شام

ڈومیلی کے علاقہ چنجلوٹ سٹاپ پر کار اور موٹرساٸیکل حادثہ میں دوسرانوجوان بھی جانبحق،دونوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔کاراور موٹرساٸیکل حادثہ میں نوبیتادلہاآفاق مشتاق موقع پر جان کی بازی ہارگیاتھاجبکہ زین رازق دوسرے دن ہسپتال میں دم توڑگیاتھا،دونوں رسولپور کے رہاٸشی تھی،تیسرادوست زخمی

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈومیلی کے نواحی علاقہ چنجلوٹ سٹاپ پر گزشتہ رات کوکار نمبری ایف واۓ337 اور موٹرساٸیکل نمبر سی ٹی کیو 89 میں زوردار ٹکراگٸے تھے،حادثہ میں ایک نوجوان آفاق مشتاق ولد محمدمشتاق موقع پر جانبحق ہوگیاجبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگٸے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ کرتمام زخمیوں اور لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کردیا بعدمیں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوآٹرہسپتال جہلم منتقل کردیاگیا،جانبحق نوجوان کی شناخت آفاق مشتاق ولد محمدمشتاق سکنہ رسول پور سے ہوٸی تھی جس کی پانچ روز قبل شادی ہوٸی تھی،زین رازق ولد محمدرازق اور عاقب مدثر ولد محمدمدثر سکناۓرسول پور کے رہاٸشی تھے،حادثہ کی اطلاع گھر میں ملنے پر کہرام مچ گیا،نوجوان کے انتقال پر ہر انکھ اشکبار ہےجبکہ دوسرا نوجوان زین رازق دوسرے دن ہسپتال میں دم توڑگیاتھا،دونوں دوستوں کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں رسولپورمیں اداکردی گٸی،نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت انکے دوستوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی،علاقے میں سوگوار کاعالم تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں