چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 25, 2026 8:10 صبح
تازہ ترین خبریں

دینہ:پبلک سروس ڈیلیوری میں غفلت اور کرپشن سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر انچارج ٹریفک لائسنس سنٹر دینہ فیصل محمود کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کا ٹریفک لائسنس سنٹر دینہ کا دورہ، پبلک سروس ڈیلیوری میں غفلت اور کرپشن سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر انچارج ٹریفک لائسنس سنٹر دینہ فیصل محمود کو فوری طور پر معطل کر دیا اور واقعہ کی مکمل شفاف انکوائری ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے سپرد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے ٹریفک لائسنس سنٹر دینہ کا دورہ کیا، شکایات پر انچارج ٹریفک لائسنس سنٹر دینہ فیصل محمود کو فوری طور پر معطل کر دیا اور واقعہ کی مکمل شفاف انکوائری ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے سپرد کر دی پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام عملے کے رویے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنی، اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عوام کو بلا رکاوٹ شفاف اور میرٹ پر سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پبلک سروس ڈیلیوری میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ شکایات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ