چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 4:15 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ مین بازار کو خوبصورت بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نیس پاک کے انجینئر محمد عاطف کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مین بازار دینہ کا دورہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ مین بازار کو خوبصورت بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نیس پاک کے انجینئر محمد عاطف کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مین بازار دینہ کا دورہ کیا، آئندہ چند روز میں الیکٹرک سٹی انڈر گراؤنڈ، سائن بورڈ، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت، جس سے مین بازار دینہ کو ماڈل بازار بنایا جائے گا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، ایم او آئی چوہدری سہیل اشرف اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دینہ مین بازار کو خوبصورت طرز پر بنانے کے لیے لاہور سے نیس پاک کے انجینئر محمد عاطف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دینہ مین بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، ایم او آئی چوہدری سہیل اشرف، انجینئر محمد عامر بھی ہمراہ تھے جس پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد فیصل نے مین بازار دینہ کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر نیس پاک کے انجینئر محمد عاطف نے میونسپل کمیٹی دینہ کے انجینئر کو ڈیزائن کے بارے میں بتایاجس پر نیس پاک کے انجینئر محمد عاطف نے آئندہ چند روز تک دینہ مین بازار میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی جس سے مین بازار دینہ کو الیکٹرک سٹی انڈر گراؤنڈ، سائن بورڈ، سٹریٹ لائٹ سمیت دیگر کاموں کا آغاز کیا جائے گا، جس سے دینہ مین بازار کو ماڈل بازار بنایا جائے گا اس اقدام پر دینہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔