چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 10:12 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ:بچوں کو 6ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ استعمال کروانا چاہیے۔ ماں کے دودھ کی کمی یا نا ہونے کی صورت میں متبادل دودھ استعمال کروایا جا سکتا ہے،ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

دینہ:بچوں کو 6ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ استعمال کروانا چاہیے۔ ماں کے دودھ کی کمی یا نا ہونے کی صورت میں متبادل دودھ استعمال کروایا جا سکتا ہےڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان
دینہ(ادریس چودھری) معروف چائلڈ سپیشلسٹ ،ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا ہے کہ بچوں کو 6ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ استعمال کروانا چاہیے۔ ماں کے دودھ کی کمی یا نا ہونے کی صورت میں متبادل دودھ استعمال کروایا جا سکتا ہے لیکن غذائیت میں اور بچے کی نشوونما کے لیے ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں۔گائے،بھینس کے دودھ میں فولاد کم مقدار میں ہوتاہے۔بکری کے دودھ میں فولک ایسڈ کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں خون کی کمی اور قبض جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔6ماہ کے بعد بچیکو ٹھوس غذا شروع کروا دینی چاہیے تاکہ بچہ پیٹ کے مسائل سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا6ماہ کے بعد بچوں کو أدھا کلو سے زیادہ دودھ نہیں دینا چاہیے اور ایک سال کی عمر کے بعد ایک پاؤ دودھ ایک دن میں کافی ہوتا ہے۔باقی کمی ٹھوس غذا سے پوری کرنی چاہیے۔4ماہ سے کم عمر کے بچوں کو پیٹ میں مروڑ کی کیفیت ہوسکتی ہے جس کو کولک کہا جاتاہے۔ یہ کوئی بیماری نہیں ہے اس کی وجہ سے بچہ شام کے اوقات میں بے چین ہوجاتا ہے۔اس کیلیے گرائپ واٹر بہت فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر عدیل نے مزید کہابچوں کی اچھی صحت کے لیے گھر کی غذا،صاف ماحول،اور جسمانی صفائی بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ سہ پہر 3 سے 5 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب