چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 1, 2026 3:00 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے)پریس کلب دینہ کا پہلا با ضابطہ اجلاس،قائم مقام صدراحسان جنجوعہ نے سپاسنامہ پیش کیا،مہر بلڈنگ جی ٹی روڈ دینہ کو پریس کلب دینہ کا آفس قرار دیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے)پریس کلب دینہ کا پہلا با ضابطہ اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر محمد احسان جنجوعہ پریس کلب دینہ کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری افتخار مغل جوائنٹ سیکرٹری رضوان سیٹھی فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی اور محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری نے شرکت کی،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سید جواد حسین نقوی کو شرف حاصل ہوااس کے بعد ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات محمد احسان جنجوعہ نے پیش کیا پریس کلب سے وابستہ گشتگان حافظ آصف راجہ محمد سعید ملک بوستان شیخ علی رضا بابا شاکر جو صحافت کے شعبہ سے وابستہ رہے ان کی ارواح کو ایصال کرنے کے لیے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی قائم مقام صدر نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں انہوں ایگزیکٹو باڈی سرپرست امجد محمود سیٹھی کو پر امن الیکشن کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور سید توقیر آصف شاہ کو پریس کلب کے حق میں بہترین فیصلہ دستبرداری پر خراج تحسین پیش کیا گیاانہوں نے کہا کہ پریس کلب کی بلڈنگ کا حصول ہمارا پہلا اور بنیادی مطالبہ ہے جب تک بلڈنگ نہیں ملتی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مہر بلڈنگ جی ٹی روڈ دینہ پریس کلب دینہ کا آفس قرار دیا گیا ہے اجلاس میں دیگر متفرقہ امور بھی زیر بحث آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں