
دینہ:سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ، سابق ناظم یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ چودھری سہیل ظفر گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔
دینہ( ادریس چودھری )سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ، سابق ناظم یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ چودھری سہیل ظفر گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری ظفر اقبال مرحوم کے فرزند ، سابق کونسلر چودھری فرحت اقبال ، ماسٹر چودھری عبد الرشید کے بھتیجے اور چودھری نبیل ظفر کے بڑے بھائی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ، سابق ناظم یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ ضلع جہلم چودھری سہیل ظفر علالت کے بعد گاؤں چھنی گجراں تحصیل دینہ میں انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ مقامی جنازہ میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، سابق ایم پی اے چودھری ندیم خادم، سابق ایم پی اے چودھری لال حسین ، پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر و سابق ایم پی اے چودھری تسنیم ناصر اقبال ،سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چودھری ، تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے صحافی ادریس چودھری آف مدوکالس ، پریس کلب دینہ کے قائم مقام صدر احسان جنجوعہ, انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان ، سید ذوالقرنین شاہ، ضلع بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مرحوم چودھری سہیل ظفر کو ان کے آبائی گاؤں چھنی گجراں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔۔



















