چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 5:26 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ (رضوان سیٹھی سے)نجی میرج ہال میں پریس کلب دینہ کے نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد،صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل یوکے محمد بشیر چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کی خصوصی شرکت

دینہ (رضوان سیٹھی سے)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے جڑا ہر ایک فرد میرا بھائی ہے صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل یوکے محمد بشیر چوہدری صحافی معاشرے کی انکھ ہیں اسی لیے اس کو ملک کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان ان خیالات کا اظہار دونوں شخصیات نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کلب دینہ کی تقریب میں کیا جو کہ شہر کی مشہور وائٹ پرل مارکی میں منعقد ہوئی تقریب کا اہتمام پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی ممبر جرار حسین میر کی جانب سے کیا گیا جہاں پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی مزید بات کرتے ہوئے چیئرمین سکاٹش پریس کلب سکاٹ لینڈ محمد بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے صحافی بھائیوں کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ صحافی مضبوط ہوگا تو وہ بہتر طریقے سے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر سکے گا حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے بھی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا متحد ہونا ایک اچھا عمل ہے اس سے تحصیل کی عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کر سکیں گے اور وہ مسائل اعلی حکام کی نظر میں آئیں گے جس سے ہمیں ان مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی کے سربراہ امجد محمود سیٹھی نے پریس کلب کا مسودہ پیش کیا اور اور انتظامیہ کو تحصیل دینہ کی صحافی برادری کے متحد ہونے کے بارے میں بتایا اس کے بعد مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان اور چیئرمین سکاٹش پریس کلب سکاٹ لینڈ محمد بشیر چوہدری نے تمام منتخب نئی باڈی میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے اور منتخب پریس کلب دینہ کے عہدید اران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے پروگرام کے آخر میں نائب صدر احسان جنجوعہ نے تمام مہمانوں ممبران اور پروگرام کہ میزبان ممبر ایگزیکٹو باڈی جرار حسین میر کاایک بہترین افطار ڈنراور نئی منتخب باڈی کے اعزاز میں ایک معزب تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی