چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 11:01 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ منگولہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں 22سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ منگولہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں 22سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، حادثہ منگولہ کے قریب پیش آیا جبکہ ٹرالیوں نے آپس میں ریس لگا رکھی تھی جس سے موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکار ہو گیا، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والا نوجوان کا والد بھی چار ماہ قبل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا، خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ منگولہ کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا موٹرسائیکل سوار نوجوان چوہدری مبشر حسین ولد چوہدری آصف حسین مرحوم اپنے ساتھی شاہ زیب کے ہمراہ منارہ پلی سے منگولہ کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیاں جنہوں نے آپس میں ریس لگا رکھی تھی کہ ایک ٹرالی کے ساتھ حادثے کا شکار ہو گیا اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 22سالہ موٹرسائیکل سوار چوہدری مبشر حسین ہسپتال میں دم توڑ گیا، بتایا جاتا ہے کہ چار ماہ قبل بھی نوجوان چوہدری مبشر حسین کے والد بھی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں