چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 23, 2026 9:47 صبح

دینہ//صحافی نثار احمد مغل کے صاحبزادے محمد علی نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

دینہ(رضوان سیٹھی سے)فارابی فاؤنڈیشن سکول منگلا روڈ دینہ کے ہونہار طالب علم اور سابق تحصیل پریس کونسل دینہ کے صدرنمائندہ روز نامہ مدارنثار احمد مغل کے صاحبزادے محمد علی نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور کامیابی کے ساتھ نویں جماعت میں ترقی حاصل کر لی،محمد علی نے اپنی سابقہ تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نرسری سے آٹھویں جماعت تک مسلسل نمایاں کارکردگی دکھائی اور ہر سال نمایاں پوزیشن حاصل کرتے رہے،ان کی اس کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر والدین نے محمد علی کی کامیابی کا سہرا فارابی فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل، کلاس انچارج اور تمام اساتذہ کے سر باندھتے ہوئے ان کی محنت اور رہنمائی کو سراہا، تقریب کے اختتام پر سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے محمد علی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انعام کے طور پر کپ اور رزلٹ کارڈ پیش کیا،عوامی و سماجی حلقوں نے فارابی فاؤنڈیشن سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی مسلسل محنت اور معیاری تعلیم کے باعث اس ادارے کے طلبہ مختلف تعلیمی مقابلوں اور امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فارابی فاؤنڈیشن سکول کے طلبہ تعلیمی میدان میں اسی طرح نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول اور شہر کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

تازہ ترین خبریں