چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جولائی 13, 2026 7:58 صبح

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جہلم میں بھی پیٹرول ، ڈیزل اور گیس کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں پر احتجاجی مظاہرہ

جہلم (مشرف جنجوعہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جہلم میں بھی پیٹرول ، ڈیزل اور گیس کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان اظہر اقبال حسن نے خطاب کرتے ھوئے حکومت وقت سے اپیل کی کہ وہ یہ اضافہ فی الفور واپس لے ، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان پر مزید پٹرول بم نہ گرائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ خطہ میں اس وقت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ سب سے زیادہ ہیں ، آج کا یہ علامتی مظاہرہ ہے ، اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا دائرہ کار بڑھا فیا جائے گا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری ، نائب امیر ضلع سید ضیاء اللّٰہ بخاری ، امیر شہر حافظ ظفر اقبال ملک اور مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) کھیوڑہ تا پنڈدادنخان زیر تعمیر پلوں پر پیشہ ور بھکاری گروہوں کے ڈیرے، معصوم بچوں کے مبینہ استعمال پر تشویش دوسرے صوبوں سے آئے خاندان سیم نالہ اور جلالپور کینال پلوں پر سست رفتار ٹریفک سے فائدہ اٹھا کر بھیک مانگنے میں مصروف میڈیا نے ڈی ایس پی میاں عبدالجبار کو صورتحال سے آگاہ کر دیا

تازہ ترین خبریں