چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 27, 2026 8:20 صبح
تازہ ترین خبریں

دینہ(سید جواد نقوی) نجی ہوٹل میں پریس کلب دینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس کا انعقاد, اجلاس میں اپوزیشن سمیت ممبران کی کثیر تعداد شریک, متنازعہ مسائل کے حل کےلئے پانچ رکنی ثالثی کمیٹی کی تشکیل

دینہ(سید جواد نقوی ) نجی ہوٹل میں پریس کلب دینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس کا انعقاد, اجلاس میں اپوزیشن سمیت ممبران کی کثیر تعداد شریک, متنازعہ مسائل کے حل کےلئے پانچ رکنی ثالثی کمیٹی کی تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب دینہ کے عہدیداران اور ممبران کا پہلا باضابطہ اجلاس زیرِ صدارت ربنواز گوندل نجی ہوٹل جی ٹی روڈ منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد الیاس کھوکھر نے حاصل کی , نائب صدر محمد احسان جنجوعہ نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونین (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کیا,اجلاس میں جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پریس کلب ایک گھر کی مانند ہے, عرصہ تیس سال کے بعد جمہوری طریقہ سے الیکشن ہوئے جس میں ہم عہدیداران کامیاب ہوئے جس کےلئے تمام ہاؤس مبارکباد کا مستحق ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چند روز قبل ایگزیکٹیو باڈی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کچھ تحفظات کی بنیاد پر ملک صداقت کی سربراہی میں امجد محمود سیٹھی سے معاملات ٹھیک ہو گئے تھے لیکن بعد ازاں امجد محمود سیٹھی نے ایگزیکٹیو کا اجلاس طلب کیا جس میں اپنے ہی ساتھیوں کے ناروا سلوک پر چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیے کر ایگزیکٹیو باڈی ختم کر دی۔ جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اجلاس میں باہمی مشاورت سے صحافیوں کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جہدوجہد کریں گے۔ صدر رب نواز گوندل نے کہا کہ تمام اتحادی قائدین اور ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ ساتھیوں نے مجھے جو عزت دی اس پر مجھے اور پوری ٹیم کو فخر ہے۔ ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ادارہ ہذا کی ساکھ اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے گا اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر کے چلوں گا انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب کے وقار اور اتحاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر معاملہ آئین و ضوابط کے مطابق ہی چلایا جائے گا ۔ اس موقع پر نائب صدر محمد احسان جنجوعہ, فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی, محمد الیاس کھوکھر, اپوزیشن راہنما یاسر صدیق , سید فرحان شاہ, ملک اسد اعوان, ذوالفقار کیانی اور ماجد نے خطاب کرتے ہوئے تمام ہاؤس کو مبارکباد دی اور ادارہ ہذا کی بہتری , یکجیتی و اتحاد کے فروغ اور ساتھیوں کی فلاح و بہبود کےلئے بہترین تجاویز پیش کرتے ہوئے پریس کلب کی بہتری کےلئے مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر صدر رب نواز گوندل نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو ناراض ارکان کی چائز شکایات سن کر ان کا ا،الہ اور بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔ اجلاس میں شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر مرحومین ،سابق چئیرمین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق،ملک بوستان , شیخ علی رضا, حافظ آصف علی اور بابا شاکر کی کامل بخشش اور بلندی درجات کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس کے اختتام پر ادارہ ہذا کے عہدیداران و ممبران اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

تازہ ترین خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

More Interesting News