
دینہ:الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گاؤں چھنی گجراں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں
دینہ( ادریس چودھری ) *الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد* الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بروز جمعہ 10 اپریل 2026بمقام رہائش گاہ چوہدری سجاد نزد جنازہ گاہ چھنی گجراں بالمقابل مدوکالس منگلا روڈتحصیل دینہ ضلع جہلم میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے استفادہ کیا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی سرانجام دے رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمہ اللہ نے رکھی، جبکہ اس وقت اس کی سرپرستی حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی فرما رہے ہیں۔کیمپ میں ماہر و مستند ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں. مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیرعبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، ان شاء اللہ۔



















