چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 15, 2026 7:48 شام

سوہاوہ:بڑاگواہ تا نگیال اور ڈھوک کشمیریاں تک کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل،جگہ جگہ گہرے گڑھے،منتخب نماٸندے غائب۔ سکول جانےوالے طلبہ وطالبات اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بڑاگواہ تا نگیال اور ڈھوک کشمیریاں تک کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل،جگہ جگہ گہرے گڑھے،منتخب نماٸندے غاٸب ہماری یہ دو سڑکیں عرصہ سے کھنڈرات کامنظر پیش کررہی،جس سے سکول جانےوالے وطالبات اور مریضوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتا ھے،اعلی احکام نوٹس لیکر سڑک تعمیر کرے،اہل علاقہ

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ سے ڈھوک کشمیریاں ڈیڈھ کلومیٹر اور بڑاگواہ سے نگیال پانچ کلو میٹر تک کی سڑک عرصہ دراز سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے،جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے سے آۓ روز حادثات رونماہورہے ہیں اور لوگوں کی گاڑیوں کابھی کافی نقصان ہورہاہے،اس کےعلاوہ سکول جانے والی گاڑیوں اور مریضوں کو لےجانے والی ایمبولینس کو بھی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرکے اپنی منزل تک پہنچناپڑتااہے،سڑک کاکچھ جگہوں پر نام و نشان ہی نہیں رہا،ان علاقوں سے ہر بار سیاسی نماٸندوں نے ان علاقوں سے ووٹ لیکر کامیابیاں حاصل کی لیکن پھر بھی ان سڑک کی حالت زار اب تر ہے،اہل علاقہ نے منتخب نماٸندوں سے فی الفور نوٹس لیکر ان مصروف ترین سڑکوں کو تعمیر کیاجاۓ،نگیال میں یونین کونسل کا دفتر بھی موجود ہےدورداز سے یونین کونسل میں آنے والے ساٸلین بھی اسی سڑک سے گزر کرجاتے ہیں انکو بھی شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،جبکہ بڑاگواہ کےمقام پر مین سڑک سے سیوریج کانظام بھی درہم برہم ہوچکاہے،سکول کے طلبہ و طالبات اور نمازکےلیے انے جانےوالے لوگوں کو گزرنے میں بھی شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاے۔ٹلہ کے پہاڑ سے کروڑوں روپے کا کوٸلہ نکالاجاتا جو پنجاب کے دیگر اضلاع میں اسی سڑک سے گرز کرنے جانے والے ٹرک سپلاٸی کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی