چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 18, 2026 9:16 شام

تحصیل دینہ کے علاقے ڈھوک اعوان میں واقع ریلوے لیول کراسنگ پھاٹک کو مبینہ طور پر واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند کر دیا گیا،  مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا

تحصیل دینہ کے علاقے ڈھوک اعوان میں واقع ریلوے لیول کراسنگ پھاٹک کو مبینہ طور پر واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند کر دیا گیا،  مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا
دینہ(رپورٹ ادریس چودھری) *دینہ پھاٹک بند کر دیا گیا*
تحصیل دینہ کے علاقے ڈھوک اعوان میں واقع ریلوے لیول کراسنگ پھاٹک کو مبینہ طور پر واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پھاٹک پر واضح طور پر تحریر درج کی گئی ہے کہ "یہ لیول کراسنگ پھاٹک بوجہ عدم ادائیگی واجبات بند ہے”۔یہ پھاٹک گاؤں کے عین وسط میں واقع ہے اور اس کی بندش نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ عوام کو ایک طرف سے دوسری طرف جانے کے لیے طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جبکہ طلبہ، مزدوروں اور ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کی آمد و رفت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دینہ کے دیگر علاقوں میں تمام ریلوے پھاٹک معمول کے مطابق کھلے ہیں، لیکن صرف ڈھوک اعوان کے مرکزی پھاٹک کی بندش سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں