چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 13, 2026 1:47 صبح

اہلیان دریالہ خاکی اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ 15 مئی کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

جہلم// ادریس چودھری//اہلیان دریالہ خاکی اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ
زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
ان شاء الله
بروز جمعہ 15 مئی 2026
بمقام حرا سکول دریالہ خاکی تحصیل گجر خان ضلع راولپنڈی میں بعد از نماز جمعہ
2:30 بجے سے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور
ان شاءاللہ فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔
چائلڈ سپیشلسٹ ۔ أئی سپیشلسٹ ۔ میڈیکل سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے.
نیز شوگر اور بلڈ پریشر کے فری ٹیسٹ بھی کئیے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں