چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 27, 2026 7:28 صبح
تازہ ترین خبریں

*دینہ۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت پیر بھچر شریف میں بڑا صفائی آپریشن، اسسٹنٹ منیجر اویس ملک کی نگرانی میں گلیاں، نالیاں اور کوڑا پوائنٹس مکمل صاف، اہلِ علاقہ کارکردگی پر مطمئن

*دینہ(رپورٹ: سید ذوالقرنین شاہ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے زیرِ انتظام “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت یونین کونسل مدوکالس، تحصیل دینہ کے گاؤں پیر بھچر شریف میں جامع صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ صفائی مہم راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر اویس ملک کی خصوصی نگرانی میں جاری رہی، جبکہ سپروائزر بہادر علی اور میٹ خرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور محنت کرتے ہوئے گلی محلوں کو صاف ستھرا بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث پیر بھچر شریف کی مین گلی، مسجد بلال والی گلی اور دیگر علاقوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے تھے، جبکہ نالیوں کی بندش کے باعث کوڑا کرکٹ گلیوں میں پھیل چکا تھا، جس سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ستھرا پنجاب ٹیم نے مرحلہ وار صفائی آپریشن شروع کرتے ہوئے گلیوں اور نالیوں کی مکمل صفائی کی اور بلاکیج ختم کر کے جمع شدہ کچرے کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا۔ صفائی مہم کے دوران گاؤں کے مرکزی کوڑا پوائنٹ کو بھی ہیوی مشینری اور ٹریکٹر کی مدد سے مکمل صاف کیا گیا، جبکہ منی ڈمپرز کے ذریعے بڑی مقدار میں کچرا اٹھا کر مقررہ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں صفائی کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہو گئی۔ گاؤں کے نمبردار طارق محمود شاہ نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ منیجر اویس ملک کی بہترین نگرانی اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث صفائی کے کام میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے سپروائزر بہادر علی، میٹ خرم اور تمام ورکرز کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، جس سے اہلِ علاقہ کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ اہلِ علاقہ نے صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اسی طرح مستقل بنیادوں پر صفائی کے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ گاؤں کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

تازہ ترین خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

More Interesting News