
دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 3روزہ چیف منسٹر اسپیشل سکر نینگ کیمپ کا ا نعقاد، جس کا افتتاح سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژ ن کے تحت صحت کے شعبے میں اہم اقدام ہے ایک ہی چھت کے نیچے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں عوام اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے تمام ٹیسٹ فری کروا سکتا ہے اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کے دل جیت لیے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے دینہ پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بہت اچھا اقدام ہے غریب عوام کے لیے بہت بڑی سہولت عام آدمی اپنی صحت کے حوالے سے یہاں سے تمام ٹیسٹ کروا سکتا ہے جو پرائیویٹ ٹیسٹ نہیں کروا سکتا اس کے لیے بڑی سہولت ہے اس لیے ہر آدمی کو فائدہ اٹھا نا چاہئے ہرشخص کو پتہ ہو نا چاہئے کہ مجھے کوئی مرض تو نہیں ہے جسے ہم سنجیدگی سے نہیں لیتے آخر میں پتہ چلتا ہے اس وقت انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا لوگوں نے آج اس کیمپ کوبڑا سراہا ہے ایسے کیمپ ہر 6ماہ بعد لگنے چاہئے ہم بھی گورنمنٹ سے سفارش کریں گے اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشادتونیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ کی خصوصی ہدایت پر دینہ میں صحت میلہ لگایا گیا ہے اس کا مقصد جو عام آدمی صحت کے خطرات ہیں اس حوالے سے بہت اچھےانتظامات کیے ہیں ہر قسم کے ٹیسٹ لیبارٹری ٹیسٹ، حاملہ خواتین کے لیے ٹریٹمنٹ، بچوں کے حفاظتی ٹیکے،ذبابیطس مریضوں کے چیک اپ اور ادویات اسی طرح ٹی بی، پھیپھڑوں کا چیک اپ اور ادویات دی جا رہی ہیں میری سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی توسس سے اپیل ہے کہ لوگ اس کیمپ میں شامل ہوں یہ کیمپ 14,15,16تاریخ تک صبح 8بجے سے 3بجے تک جاری رہے گا، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر جواد احمد انچارج رورل ہیلتھ سنٹر دینہ، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، راجہ ساجد نواز ،سید افتخار حسین شاہ اور دیگر بھی شریک تھے۔


















