چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 19, 2026 9:18 شام

ٹیل فورڈ برمنگھم ( یوکے) میں ڈاکٹر پیر ثقلین شاہ ہمدانی چشتی صابری کی رہائش گاہ پر حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جہلم // پروفیسر خورشید علی ڈار //۔حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے عرس مبارک کا اہتمام ڈاکٹر پیر ثقلین شاہ ہمدانی چشتی صابری کی رہائش گاہ ٹیل فورڈ برمنگھم ( یوکے) منعقد ہوا مہمان گرامی نے اپنے خطاب میں اظہار خیال کیا بعد ازاں ڈاکٹر پیر ثقلین شاہ ہمدانی نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے اوصاف پر روشنی ڈالی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔۔ڈاکٹر پیر ثقلین شاہ ہمدانی چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اج کی اس تقریب میں جن معزز مہمانوں نے شرکت کی ہے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ برصغیر کی ایک عظیم شخصیت تھے انہوں نے ناصرف متعدد لوگوں کو دائرہ اسلام میں شامل کیا بلکہ انسانوں کے اندر بھائی چارے کا درس دیتے ہوئے باہمی محبت کو اجاگر کیا ڈاکٹر پیر ثقلین شاہ ہمدانی چشتی صابری جب بھی اپنے شہر میں اس نوعیت کا مذہبی روحانی عرس کا اہتمام کرتے ہیں قرب و جوار کے شہروں سے عقیدت مند لوگ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں پیر صاحب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ شرکاء کو عرس کے اختتام پر انتہائی معیاری لنگر پیش کرتے ہیں پیر صاحب کی کاوشوں سے ہزاروں پاکستانی آپ کے مریدین بن چکے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں