چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 21, 2026 9:11 شام

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ تھانہ پولیس نے دینہ جی ٹی روڈ پر کھڑے پبلک پارکنگ میں خریداروں، دوکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے جو موٹر سائیکل لاک نہیں کیا گیا اس کو تیز دھار آلے سے پنکچر کر دیا گیا سی سی ٹی وی فوٹج میں پولیس ملازمین کو پنکچر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےدور دراز سے دوکانوں پر کام کرنے والے ملازمین سمیت خریدار بھی سراپا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ چوری روکنے کا طریقہ حکومت کی طرف سے متعارف کیا گیا ہے یا دینہ پولیس کی اپنی ایجاد ہے بیس پچیس ہزار کے ملازم کو تین چار ہزار کے نقصان کا ازالہ کون کرے گا ایس ایچ او تھانہ دینہ کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم چلانے کے باوجود موٹر سائیکل کو لاک نہیں لگایا جاتا جب موٹر سائیکل چوری ہو جاتا ہے تو الزام پولیس پر آ جاتا ہے کہ کچھ نہیں کر رہےخود اپنی چیز کی حفاظت نہیں کریں گے چور فائدہ اٹھائے گاہم نے یہ اقدام اٹھایا کہ لوگوں کو احساس ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں