چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 27, 2026 7:28 صبح
تازہ ترین خبریں

دینہ( محمد الیاس کھوکھر) ایس ایچ او راجہ عمران کی انجمن شہریان کے انفارمیشن سیکرٹری سے بدتمیزی ، میڈم سی ایم کے واضع احکامات ہیں کہ سر کہہ کر بلایا جائے لیکن سب کی سامنے میری تذلیل کی گئی ، داد رسی کی جائے ، ڈی پی او کوتحریری درخواست میں اپیل

دینہ( محمد الیاس کھوکھر) ایس ایچ او راجہ عمران کی انجمن شہریان کے انفارمیشن سیکرٹری سے بدتمیزی ، میڈم سی ایم کے واضع احکامات ہیں کہ سر کہہ کر بلایا جائے لیکن سب کی سامنے میری تذلیل کی گئی ، داد رسی کی جائے ، ڈی پی او کوتحریری درخواست میں اپیل ، تفصیلات کے مطابق انجمن شہریان جہلم کے انفارمیشن سیکرٹری اور ممبر جہلم فورم محمد سجاد کھوکھر نے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 22 مئی 2026 بروز جمعہ رات 10 بجے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او راجہ عمران نے وائے کراس سول لائن جہلم پر ناکے لگا رکھا تھا جب میں وہاں سے گزرا تو میرے پڑوس کے بچے جو موٹر بائک پر سوار تھے انھیں ایس ایچ او راجہ عمران نے روک رکھا تھا ۔ میں ایک سائیڈ پر رک گیا اور کھڑے ہو کرسارا معاملہ دیکھتا رہا جب کافی دیر تک بچوں کو روکے رکھا تو میں نے آگے بڑھ کر کہا کہ سر یہ میرے پڑوسی ہیں ، شریف اور عزت دار ہیں کوئی جرائم پیشہ نہ ہیں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ کافی دیر سے آپ نے انھیں روکا ہوا ہے یا تو ان کا چالان کریں یا پھر ان کو گھر جانے دیں کیونکہ ان کے گھر والے پریشان ہوں گے ۔ جس پر ایس ایچ او عمران آپے سے باہر ہو گیا ، نازیبا زبان استعمال کی اور میری شدید تذلیل کرتے ہوئے کہا کہ میں تین گھنٹے سے ادھر کھڑا ہوں تم مجھے بتاؤ گے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ۔ میں نے کہا کہ سر آپ میرے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں جس پر پولیس ملازم طارق مجھے وہاں سے دور لے گیا اور کہا کہ سر آپ جائیں ۔ ابھی طارق یہ بات ہی کر رہا تھا کہ ایس ایچ او راجہ عمران نے اونچا اونچا کہنا شروع کر دیا کہ ” اسے پکڑ کے میرے پاس لاؤ ” ۔ سجاد کھوکھر نے سوال کیا کہ ایس ایچ او ایسا کیوں کہہ رہا تھا کیا وہ مجھ پر تشدد کرنا چاہتا تھا ؟ ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی واضع ہدایات ہیں کہ شہری اگرمرد ہے تو اسے سر کہہ کر مخاطب کیا جائے لیکن ایس ایچ او راجہ عمران نے میری شدید تذلیل کی اور میرے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی ۔ سجاد کھوکھر نے بتایا کہ ہم نے گرین بیلٹ ، معرکہء حق اور پاک چائنہ دوستی کے پروگراموں میں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ مفاد عامہ کے تمام کاموں میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم محمد شفیق چوہدری کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحریری درخواست دے دی ہے ۔ محمد سجاد کھوکھر نے میڈیا کے ذریعے آئی جی پنجاب راؤ عبدلکریم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مطالبہ کیا ہے کہ شریف اور معزز شہریوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرنے اور سرعام تذلیل کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ عمران کو فی الفور نوکری سے برطرف کیا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

تازہ ترین خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

More Interesting News